3 مئی 2013 - 19:30
تيونس ميں عوام کے مظاہرے

تيونس کے عوام نے مظاہرے کرکے اپنے ملک ميں شام والي صورتحال پيدا کئے جانے کے بارے ميں سخت تشويش کا اظہار کيا ہے-

ابنا: تيونس پوليس يونين کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے دارالحکومت تيونسيہ ميں مظاہرے  کئے اور حکومت کو خبر دار کيا کہ ملک ميں شام والا سيناريو  دہرانے کي کوشش کي جارہي ہے-مظاہرين نے ملک ميں دہشتگردي کي بڑھتي ہوئي کاروائيوں کي مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ پوليس اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہتر سے بہتر وسائل فراہم کرے تاکہ وہ اپنا اور عوام کا دفاع کرسکيں- پوليس يونين کے تحت ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے يہ بھي مطالبہ کيا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائي کے لئے منصوبہ بندي کرے-تيونس کے عوام کا خيال ہے کہ ملک ميں سرگرم مسلح گروہوں کو بيروني حمايت حاصل ہے اور وہ ملک ميں بدامني پھيلانے کے لئے سيکورٹي اہلکاروں کو عام شہريوں کو نشانہ بنار رہے ہيں-واضح رہے کہ حاليہ دنوں کے دوران تيونس کي پوليس اور فوج کے خلاف مسلح گروہوں کے حملوں ميں زبردست اضافہ ہوا ہے........

/169