2 مئی 2013 - 19:30
کراچی میں ایک اور دھماکہ

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مصروف علاقے برنس روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے  مصروف علاقے برنس روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سیکٹر آفس کے قریب واقع ایک مسجد کے وضو خانے میں رکھا گیا تھا، دھماکے سے وضو خانے اور سیکٹر آفس کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس اور باب اسلام مسجد کے قریب ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تقریباً ایک کلو دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے ڈیوائس سے کیا گیا ۔آئی جی سندھ  نے برنس روڈ پر ہو نے والے دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر تے ہو ئے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲