ابنا: نمائندہ ولی فقیہ گلستان اور امام جمعہ شہر گرگان آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے شہر گرگان میں حضرت زہرا﴿س﴾ کی میلاد کی مناسبت سے جشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا عہدہ نبوت کے علاوہ حضرت زہرا﴿س﴾ کے وجود میں پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی تمام اوصاف و خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا پیغمبر اسلام﴿ص﴾ نے حضرت سلمان فارسی سے فرمایا جو شخص حضرت فاطمہ﴿س﴾ سے محبت کرے گا وہ بہشت میں میرے ساتھ ہو گا اور جو شخص حضرت فاطمہ﴿س﴾ سے دشمنی کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
.....
/169