ابنا: خبررساں ايجنسيوں کے مطابق مظاہرين ملک کے مختلف شہروں ميں بدامني پھيلانے والے عناصر کے خلاف کاروائي کا مطالبہ کر رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ ملک کے وزارت خانوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے ساتھ سختي سے نمٹا جائے-
مظاہرين کا يہ بھي کہنا تھا کہ مسلح افراد حکومت کے لئے خطرہ پيدا کرکے دراصل ملک کے جمہوري اور قانوني اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہيں-
مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر مضبوط فوج اور سيکورٹي اداروں کے قيام کے حق ميں نعرے درج تھے-
مظاہرين نے يہ بات زور ديکر کہي کہ مسلح گروہوں کو عوام کي نہيں بلکہ اپنے مفادات کي تکميل کي فکرلاحق ہے-
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران مسلح افراد نے ليبيا کي وزارت خارجہ، داخلہ اور انصاف کي عمارتوں پر قبضہ کرليا ہے، اور سرکاري اداروں سے آمريت کي باقيات کو باہر نکالے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں-
.......
/169