1 مئی 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردي اور بدامني

شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں ميں فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کامياب آپريش کيا ہے -

ابنا: خبروں کے مطابق شامي فوج نے دمشق کے علاقوں رکن الدين اور جوبر ميں دہشتگردوں پر تابڑ توڑ حملے کئے -

جس کے دوران دہشتگردوں کو بھاري جاني و مالي نقصان ہوا ہے -اس درميان دہشتگردوں کي جوابي فائرنگ ميں علاقے کي دوکانوں اور مکانات کو بھي نقصان پہنچا ہے -

دوسري جانب دہشتگردوں نے دمشق کے علاقے المرجہ ميں کار بم کا دھماکہ کيا جس ميں بائيس افراد جاں بحق اور سو ديگر زخمي ہوگئے

دوسري طرف شام کي حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے عوام دہشتگردوں کے حملوں کے مقابلے ميں پوري قوت کے ساتھ ڈٹے رہيں گے -

شامي حکومت کي کابينہ کے اجلاس ميں  کہاگيا کہ دہشتگردانہ حملوں ميں اضافہ شام کے دشمنوں کي سازش کے ناکام ہونے کي علامت ہے اور دشمن اب مايوس ہوتے جارہے ہيں- شامي حکومت کي کابينہ نے کہا کہ دشمنوں کي مايوسي کي وجہ شام کے عوام اور فوج کي استقامت و پامردي ہے -

شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے بھي اس اجلاس ميں شام کے تازہ ترين سياسي حالات بيان کئے اور کہا کہ حکومت ہر طرح کے چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تيار ہے -

.......

/169