30 اپریل 2013 - 19:30
ایران کی فوجی طاقت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فوج دشمنوں کے ممکنہ خطرات اور اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوج دشمنوں کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی طاقت میں اضافے کے لیے ایک اور جنگي بحری جہاز تیاری کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایرانی کی سرحدوں اور مفادات کے دفاع کے لیے ہے۔
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے بڑی طاقتوں کو شکست پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے شہرکرد میں آٹھ سالہ مقدس دفاع کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران دنیا کی دو بڑی طاقتیں امریکہ اور سوویت یونین نہ صرف اسلامی انقلاب کو جھکانے میں ناکام رہیں بلکہ ایران میں آنے والے تازہ انقلاب کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو گئيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲