29 اپریل 2013 - 19:30
حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولادت با سعادت تمام مسلمان عالم کو مبارک

شہزادی دوعالم ،ملکہ عفت و عصمت و طہارت اور پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے کتب عالم امکاں حضرت بقیة اللہ اعظم امام زمانہ ارواحنا لہ فدا اور تمام محبان حضرت کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت ا بعثت کے پانچویں سال ۲۰ جمادی الثانی، بروز جمعہ مکہ معظمہ میں ھوئی ۔حضرت فاطمہ زہرا (س) کے والد ماجد تاجدار رسالت ،ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی(ص) اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ بنت خویلد ہیں. آپ کا نام فاطمہ اور القاب زہرا ، سیدۃالنساء العالمین ، راضیۃ ، مرضیۃ ، شافعۃ، صدیقہ ، طاھرہ ، زکیہ،خیر النساء اور بتول ہیں۔آپ کی مشہور کنیت ام الآئمۃ ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں ، یہ لقب تمام القاب میں سب سے زیادہ مشہور ہے آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاہتی تھیں ،کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحی اور معنوی پناہ گاہ تھیں ۔

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے جب آپ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوتی تھیں تو نبی اکرم آپ کی احترام میں کھڑے ہوجاتے آپ کی پیشانی کا بوسہ لیتے اور  اپنی جگہ بٹھاتے ۔ پیغمبر اکر م صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  حضرت زہرا (س)کی عظمت و شان و شوکت کے بارے میں متعدد احادیث بیان فرماءی  ہیں۔ آپ ﴿ ص ﴾ نے فرمایا: فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس  نے اسے کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی وہ جہنمی ہے۔پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے بعد اسلام کی بقا کے لئے آپ نے  بہت مصیبتیں برداشت کیں۔

.......

/169