ابنا: سعودي دارالحکومت رياض ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرہ کرکے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئے سعودي حکومت کي پاليسيوں کي مذمت کي - سعودي حکومت کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کے اہل خانہ اور حاميوں نے رياض شہر کي سڑکوں پر مظاہرہ کيا اور سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا۔مظاہرين حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے-مظاہرين کا کہنا تھا کہ سياسي قيديوں کو بلا وجہ جيلوں ميں بند رکھنے کےعمل کو برداشت نہيں کيا جائے گا۔مظاہرين نے سعودي وزيرداخلہ محمد بن نائف کي برطرفي اور ان پر عالمي عدالت ميں مقدمہ چلائے جانے کا بھي مطالبہ کيا۔ سعودي مظاہرين نے اعلان کيا کہ وزير داخلہ ہي سياسي قيديوں کو جليوں ميں بلاوجہ بند رکھنے کے ذمے دار ہيں۔ مظاہرين نے بين الاقوامي تنظيموں سے بھي کہا کہ وہ سياسي قيديوں کي دي جانے والي ايذاؤں کي روک تھام کے لئے حرکت ميں آئيں۔دوسري طرف سعودي عرب کے مشرقي شہر العواميہ ميں سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کرکے کم ازکم دو مظاہرين کو زخمي کرديا اور پھر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا - واضح رہے کہ سعودي عرب ميں گذشتہ دوبرس سے حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں - مظاہرين ملک ميں تفريق آميز پاليسيوں کے خاتمے اور سياسي قيديوں کي رہائي کے حق ميں مظاہرے کررہے ہيں۔مظاہرين مطالبہ کررہے ہيں کہ ملک ميں سياسي اصلاحات نافذ کي جائيں ليکن اس عرصے ميں سعودي حکومت اور سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہروں کو کچلنے کي ناکام کوشش کي جس ميں اب تک دسيوں افراد مارے جاچکے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414572
سعودي عرب کے باشندوں نے ايک بار پھر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا -