ابنا: حجۃ الاسلام علی رضا شاہین نے حضرت فاطمہ زہر اسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی بروز بدھ کو پورے ملک کے علوم قرآنی کالجز میں نماز ظہرین کے بعد جشن میلاد حضرت زہر اسلام اللہ علیہا منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہر اسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور خاتون ڈے کی مناسبت سے علوم ومعارف قرآن کریم یونیورسٹی کے مرکزی دفترمیں ایک پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کے مرکزی دفتر کے ملازمین جشن کے اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عابدی اس پروگرام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ پورے ملک کے علوم قرآنی کالجز میں منعقد ہونے والے جشن کی وجہ سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر عابدی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔
.......
/169