ابنا: لبنان میں ناصری جماعت کے سکریٹری جنرل اسامہ سعد نے علاقہ میں امریکہ کی جانب سے بحران پیدا کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کے امریکی اشاروں پر رقص کرنے اورناچنےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلمان حکومت کے خلاف جہاد کرنے والے دہشت گرد، فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں جہاد کیوں نہیں کرتے؟
انھوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، ترکی اور علاقہ کے رجعت پسند امریکہ نواز عرب ممالک شام کو تباہ کرنے پر کمر بستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے لئے جہاد اگر اتنا ہی اہم ہے تو وہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں جہاد کیوں نہیں کرتے؟ انھوں نے کہا کہ القاعدہ دہشت گردوں کے رہنماؤں کے امریکہ اور اسرائیل سے خفیہ روابط ہیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیم اسرائیل کے خلاف لڑنا تو درکنار، ایک گولی بھی فائر نہیں کرسکتی، انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں کو مسلم ممالک میں دہشت گردی کے لئے تشکیل دیا ہے۔
سعد اسامہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی حفاظت کے لئے مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
.......
/169