ابنا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک اسکول کے قریب وزیراعظم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکےکے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے حملے میں وزیراعظم محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں میں وزیراعظم کا ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414169
شام کے وسطی علاقے میں شامی وزیراعظم پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم وزیر اعظم اس حملے میں محفوط رہے۔