ابنا: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی اور خان یونس پر آج صبح سویرے تین حملے کئے ہیں۔اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔نومبر ۲۰۱۲ کی آٹھ روزہ جنگ کے بعد اپریل کے مہینے کے اوائل سے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔نومبر ۲۰۱۲ کے حملوں میں عورتوں بچوں سمیت ۱۶۰ افراد شھید جبکہ ۱۲۰۰ زخمی ہو گئے تھے۔غزہ میں ۲۰۰۷ سے اسرائیلی محارے کی وجہ سے غذائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور وہاں کی عوام تعلیم، روزگار اور صحت جیسی بنیادی ضرورتوں سے بھی مھروم ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413782
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی اور خان یونس پر آج صبح سویرے تین حملے کئے ہیں۔