ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے لاذقیہ شہر کے نواح میں آپریشن کے دوران قطر سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ مازن المفتاحی سمیت دہشت گرد گروہ النصرہ محاذ کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ شامی فوج نے اسی طرح لاذقیہ کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کا ایک حملہ ناکام بھی بنایا ہے جس کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے جن میں داغستان اور یمن سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دو ہزار گيارہ میں شام میں بحران کے آغاز سے لے کر اب تک سعودی عرب نے شام میں ہلاک ہونے والے ایک ہزار تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں وصول کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اب بھی سعودی عرب کے سینکڑوں خاندان اپنے ان بچوں کی واپسی راہ دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں انہوں نے نام نہاد جہاد کے نام پر لڑنے کے لیے شام بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سعودی دہشت گردوں کی لاشیں ترکی کے راستے خفیہ طور پر سعودی عرب منتقل کی جاتی ہیں اور ان کے گھر والوں کے سپرد کر دی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب قطر ترکی امریکہ فرانس برطانیہ اور صیہونی حکومت شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اب تک ہزاروں دہشت گردوں کو شام بھیج چکے ہیں اور ہر طرح سے ان کی مدد کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413519
شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنے آپریشن جاری رکھتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔