ابنا: بنگلہ ديش کے دار الحکومت ڈھاکہ ميں عمارت گرنے کے حادثے ميں مرنے والوں کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈھاکہ سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سانحے ميں مرنے والوں کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ملبے سے دو سو پچہتر سے زيادہ لاشيں نکالي جاچکي ہيں۔ اس سانحہ ميں دوہزار سے زائد لوگ زخمي ہوئے ہيں جن ميں متعدد کي حالت نازک ہے۔مقامي حکام کا کہناہے کہ ابھي بھي بہت سے لوگ ملبے کے نيچے دبے ہوئے ہيں اس لئے مرنے والوں کي تعداد ميں اضافہ ہوسکتا ہے۔امدادي کارکن ملبے کے نيچے سے زندہ بچ جانےوالوں اور ممکنہ طور پر جاں بحق ہونےوالوں کي لاشوں کو نکالنے ميں مصروف ہيں۔ادھر بنگہ ديش کي مختلف سياسي جماعتوں اور مرنے والوں کے اہل خانہ نے اس حادثے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہيں اور اسے حکومت کي ناکامي قرار ديا ہے۔مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں مرنے والوں کے شناختي کارڈ اور تصاوير اٹھا کر مظاہرہ کر رہے تھے- سياسي جماعتوں کے کارکنوں نے بھي دارالحکومت ڈھاکہ ميں مظاہرے کئے ہيں- اس موقع پر پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں- پوليس نے متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413301
بنگلہ ديش کے دار الحکومت ڈھاکہ ميں عمارت گرنے کے حادثے ميں مرنے والوں کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ مرنے والوں کے اہل خانہ نے اس حادثہ کے خلاف زبردست مظاہرے کئے