ابنا: اسلام ٹائمز کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں دھماکے سے ۶ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ عباسی شہد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے میں تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 4 افراد کی لاشیں اور 14 زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناکبتائی جاتی ہے، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ نے آج یوم سوگ کی اپیل کی ہے اور عوام ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پرامن احتجاج کریں اور سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھ کر ثابت کردیں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک کریکر حملے میں اے این پی کے رہنما بال بال بچ گئے ہیں۔حلقہ ۲۵۵ کے امیدوار عبدالرحمن اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اور اس حملہ میں دو معصوم بچے زخمی ہو گئے۔
حکومت سندھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر30اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد اور صوبے میں قیام امن کے لئے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت سندھ کی نگراں حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل درآمد اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر30اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔جس کی سربراہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ زاہد قربان علوی کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲