ابنا: نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ کے قریب گذشتہ شب ہونے والے دھماکے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے یوم سوگ کا اعلان کیا ،جس کے بعد ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور تاجر یونین سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی،اس وقت شہر بھر میں سوگ کا سماع ہے، تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ شہر میں چلنے والے چند ایک بسوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے،جبکہ رات سے ہی شہر کے بیشتر مقامات پر سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپس بھی بند ہیں،دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ میں درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جس میں تقریباً ڈیٹرھ کلو گرام وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے،مقدمہ قتل،ایسکپلیوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
.....
/169