22 اپریل 2013 - 19:30
کوئٹہ میں مسلسل چار بم دھماکے

کوئٹہ میں مسلسل چار بم دھماکے ہوئے ہیں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ابنا: کوئٹہ میں ایک اور زور دار دھماکا ہوا ہے جوکہ چوتھا دھماکا ہے اور اسکی آواز پورے شہر میں سنی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔اس سے پہلے خبر ملی تھی کہ کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد کے زخمی ہوگئے، پہلا دھماکا جناح ٹاوٴن اور دوسرا دھماکاگوالمنڈی میں ہوا تھا۔جیو نیوز کے مطابق گوالمنڈی کے دوسرے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو سول اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔تیسرا دھماکہ گوردت سنگھ روڈ کے قریب ہوا ہے۔پولیس اور امدادی ادارے اقدامات میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲