22 اپریل 2013 - 19:30
صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری، ۱۸ فلسطینی گرفتار

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹھارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں العیسویہ کالونی میں تین فلسطینی نوجوانوں اور جنین اور بیت لحم میں پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی کالونیوں میں مقیم صیہونیوں نے فلسطینیوں کی دس گاڑياں تباہ کر دیں اور فلسطینیوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ صیہونی کالونیوں کے باشندے آئے روز فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں صیہونی حکومت نہ صرف انہیں اس اقدام سے روکنے کے لیے کوئي کارروائی نہیں کرتی بلکہ بعض اوقات اس کام میں ان کی مدد بھی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲