22 اپریل 2013 - 19:30

ونیزوئلا نے کہا ہے کہ اگر صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد امریکا نے ہمارے اوپر پابندیاں عائد کی تو ہم خود اس کی جوابی کاروائی کرینگے۔

ابنا: ونیزوئلا کے وزیر خارجہ ایلیاس جاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ہم پر اقتصادی یا کیس دوسری قسم کی پابندیاں عائد کرتا ہے تو ہم تجارتی، اقتصادی اور سیاسی نظام کے تحت جوابی اقدامات اٹھائے گے۔

امریکا ونیزوئلا سے ہر روز ۹۰۰۰۰۰بیرل تیل درآمد کرتا ہیں۔

اپریل ۱۴ کو نکولس مادوراوکو ونیزوئلا کے صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دیا گیا جسے 50.8 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف ہینرک کیپرلس کو 49 فیصد ووٹ ملے تھے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ۱۸ اپریل کو ونیزوئلا کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر شک ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ونیزوئلا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہونی چاہئیے جس کے بعد ونیزوئلا کے صدر نے جوابی بیان میں امریکا کہ سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ونیزوئلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد حزب اختلاف جماعت نے حکومت کے خلاف کئی مظاہرے کئے جسے ونیزوئلا کی حکومت نے امریکی سازش قرار دیا۔

.......

/169