21 اپریل 2013 - 19:30

سعودی عرب کے انسانی حقوق مرکز الشرق کے سربراہ احمد الرابح نے آل سعود حکومت کو ایک نسل پرست حکومت قرار دیا ہے۔

ابنا: احمد الرابح نے فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت کو ایک نسل پرست حکومت قرار دیا اور کہا کہ یہ استبدادی حکومت ہے جو ایک بادشاہ کے احکامات پر چل رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب میں آزاد و خودمختار عدلیہ موجود نہیں ہے، مزید کہا کہ سعودی عرب کے جج کہ جنہیں بادشاہ مقرر کرتا ہے، ظالمانہ فیصلے صادر کر رہے ہیں کہ جو سعودی عرب کے قانونی نظام سے تضاد رکھتے ہیں۔

احمد الرابح نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ملک کی دولت و ثروت پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس نے اس کو بچانے کے لیے سعودی عرب کے عوام اور قبائل کو دیوار سے لگا رکھا ہے۔

.....

/169