ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے اخضر ابراہیمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شام کے بحران کے حل کیلئے فوجی مداخلت غیر ممکن ہے۔ اخضر ابراہیمی نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کے بحران کے حل کا صحیح راستہ سیاسی راہ حل ہے۔ انہوں نے اپنے استعفی کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا میں ہر روز استعفی کے متعلق سوچتا ہوں لیکن ابھی تک استعفی نہیں دیا ہے اور جب تک میرے استعفی کا وقت نہیں آجاتا میں استعفی نہیں دوں گا۔
.......
/169