21 اپریل 2013 - 19:30
بين الاقوامي مالياتي فنڈ کا اجلاس

عالمي مالياتي فنڈ آئي ايم ايف نے دنيا بھر ميں يکساں اقتصادي ترقي کي ضرورت پر زور ديا ہے-

ابنا: آئي ايم ايف کے اجلاس کے بعد جاري ہونے والے اختتامي بيان ميں کہا گيا ہے کہ دنيا کي اقتصادي صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تمام ملکوں کو تيز رفتار اقدامات کرنا ہونگے-آئي ايم ايف کے عہديداروں کا کہنا تھا کہ موجود اقتصادي ناہمواريوں کو دور کرنے کے لئے سياستدانوں کو ہماہنگ ترقي کو سرعت بخشنے اور روزگار کے مواقع پيدا کرنے پر توجہ دينا ہوگي-عالمي مالياتي فنڈ کي ڈائريکٹر جنرل کرسٹين لاگارڈ نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے ہے کہا ہے  کہ تمام سياستداں روزگار کےمواقع پيدا کرنے اور نوجوانوں کي ضرورتيں پوري کرنے پر متفق ہيں-عالمي مالياتي فنڈ منصوبہ بندي کميٹي کے سربراہ نارمين شان مو گارتنام نے اس موقع پر کہا کہ عالمي معيشت کو مطلوبہ شکل دينے کے لئے ہميں اپنے اپنے ملکوں ميں اقتصادي ترقي کو صحيح خطوط پر لانے کي کوشش کرنا ہوگي-انہوں  نے کہا کہ اس حوالے سے ابھرتي اقتصادي طاقتوں کا کردار بہت ہي اہم ہے کيونکہ يہ ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرسکتے ہيں- عالمي مالياتي فنڈ آئي ايم ايف کے اجلاس کے اختتامي بيان ميں دنيا کے بڑے اقتصادي ملکوں کے مرکزي بنيکوں پر بھي زور ديا گيا ہے کہ وہ يکساں اقتصادي پاليسياں تيار کرنے کي کوشش کريں. .....

/169