ابنا: مصر کي انقلابي تنظيموں کے طرفداروں اور سياسي جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے ملک ميں بيروني مداخلت کي مخالفت ميں سنيچر کي رات وسيع مظاہرہ کيا ہے - اس رپورٹ کے مطابق بيروني مداخلت کے مخالفين کي بڑي تعداد نے قاہرہ ميں قطر کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کيا اور صيہوني حکومت اور قطر کے پرچم نذرآتش کئے -مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے بينر تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ امير قطر امريکا کا زرخريد ہے -مصر کے ايک سياسي کارکن نے بتايا ہے کہ اس اجتماع ميں مصر کے عوام نے اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں قطر کي مداخلت کي مذمت کي -قطر کي حکومت نے مصر کو کريڈٹ بانڈ کي شکل ميں قرضے دينے کي تجويز پيش کي تھي اور کہا تھا کہ يہ کريڈٹ بانڈ ايسے ہونے چاہئيں کہ ان کواسرائيل سميت دوسرے ملکوں کو فروخت کيا جاسکے -قطر کے وزير اعظم نے ايک ٹي وي انٹرويو ميں جس کے کچھ حصے منظرعام پر آگئے ہيں اور جو اتوار کو نشر ہونے والا ہے اعلان کيا ہے کہ ان کا ملک صيہوني حکومت کے ساتھ تعاون اور اس کے ساتھ روابط برقرار کرنے کي حمايت کرتا ہے.
.......
/169