20 اپریل 2013 - 19:30
۴۰ سے زائد بیگناہ شیعہ طالب علم گرفتار

شیعہ کلنگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اردو سائنس یونیورسٹی گلشن کیمپس سے یوم مصطفٰی(ص) کی تیاریوں میں مصروف 40 سے زائد شیعہ طالب علموں کو متعصب رینجرز نے گرفتار کرلیا۔

ابنا: شیعہ کلنگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کراچی کی وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی گلشن کیمپس سے یوم مصطفٰی(ص) کی تیاریوں میں مصروف 40 سے زائد شیعہ طالب علموں کو متعصب رینجرز نے گرفتار کرلیا۔اطلاعت کے مطابق آج ادو سائنس یونیورسٹی گلشن کیمپس میں رینجرز نے اس وقت دھاوا بول دیا جب شیعہ طالب علم اپنی کیمپ میں یوم مصطفٰی (ص) کی تیاریوں میں مصرف تھے، بیگناہ 40 سے زائد شیعہ نوجواں کو گرفتار کر کے اپنے تشدد کا نشان بنایا۔متعصب رینجرز کا شیعہ طالب علموں پر یوں دھاوا بول کر تشدد کرنا اور گرفتار کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات کا جواب دینا چاپیے کہ کیا بغیر تحقیقات کے بیگناہ شیعہ طالب علموں کو اب تعلیمی اداروں سے بھی  رینجرز بلا جواز گرفتا کر کے تشدد کا نشانا بناتی رہی گی۔ یوم مصطفٰی (ص) منعقد کرنا ان کا جرم تھا یا یہ کہ ایک شیعہ ہونا ان کا جرم ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار شیعہ طالب علموں کو متعصب رینجرز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور بلا جواز  انہیں گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲