ابنا: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوردیگر ممالک کو میزائل اور جدید اسلحہ فروخت کرنے کا مقصد مستقبل میں ایران کی جانب سے کسی حملے سے بچاؤ اور مقابلہ ہے۔
جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو میزائل، اسلحہ اور ایف 15طیارے فروخت کرنے کی ڈیل مکمل کر لی ہے جس کے تحت 29.5بلین ڈالرز کا جدید اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کیا جائیگا۔
اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو 84 ایف 15طیارے اور 26ایف 16جیٹ طیارے دئیے جائیں گے جن میں میزائل نصب کئے جاسکیں گے۔
متحدہ عرب امارات اس معائدے کے تحت سعودی عرب سے بھی و ہی طیارے خرید سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل کو 10بلین ڈالرز کا اسلحہ فروخت کیا جائیگا جس میں میزائل، طیارے اور دیگر جنگی استعمال کی اشیاء شامل ہونگی۔
اخبار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے امریکی ملٹری چیف چک ہیگل علاقائی ملکوں کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ دورہ کے دوران ہتھیاروں، طیاروں اور میزائل کی فروخت ڈیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی آفیشلز اسرائیل کو ایک پیکچ بھی فراہم کریں گے جو اس کے بہت سے سیکیورٹی خطرات کا ازالہ کرسکے گا۔
توقع ہے کہ ڈیل کے تحت اسرائیل ایئر ڈیفینس ریڈار، ریفیولنگ ٹینکر طیارے اور امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک کو پہلی مرتبہ فروخت کئے جانے والے وی 22 آسپرے طیارے شامل ہیں جو جنگی ٹرانسپورٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔
.......
/169