19 اپریل 2013 - 19:30
بوسٹن دھماکوں کا دوسرا ملزم بھي ہلاک

امريکي پوليس نے بوسٹن دھماکوں کے مبينہ طور پر دوسرے ملزم کو بھي ہلاک کرديا ہے.

ابنا: امريکي ذرائع ابلاغ نے دعوي کيا ہے کہ بوسٹن دھماکوں کے دوسرے ملزم کو پوليس نے فائرنگ کرکے ہلاک کرديا ہے -امريکي ميڈيا کے مطابق ملزم وائر ٹاؤن کے علاقے ميں اس وقت مارا گيا جب پوليس ملزم کو تلاش کررہي تھي –انيس سالہ جوخار سرنائيف کي تلاش ميں پوليس نے سرچ آپريشن کيا تھا -خبروں کے مطابق پوليس کے درجنوں اہلکاروں نے ايک مکان کو اپنے محاصرے ميں لے ليا تھا -عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ آپريشن کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کي بھي آواز سني گئي - اس سے پہلے ملزم جوخار سرنائيف کے چھوٹے بھائي کو بھي پوليس نے فائرنگ کرکے ہلاک کرديا تھا -ہلاک ہونے والے ملزموں کے باپ کا کہناہے کہ ان کے بيٹوں کو زبردستي پھنسايا گيا ہے  البتہ ابھي تک ايف بي آئي نے دوسرے ملزم کے ہلاک ہونے کي تصديق نہيں کي ہے -

.......

/169