19 اپریل 2013 - 19:30
بوسٹن دھماکے کا دوسرا ملزم زخمی

بوسٹن....امریکی پولیس نے بوسٹن دھماکوں میں ملوث دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

ابنا: امریکی میڈیاکے مطابق بوسٹن کے مضافاتی علاقے واٹر ٹاوان سے میراتھون دھماکوں میں ملوث دوسرے ملزم جوخارنائیف کوشدیدزخمی حالت میں حراست میں لیاگیاہے۔ملزم کوایمبولینس میں منتقل کرکے اسپتال لے جایاجارہاہے۔ 

عینی شاہدین کاکہناہے کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اورکریکردھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔واقعے میں کسی پولیس اہلکارکے زخمی یاہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔نیوبیڈفورڈ میں بھی 3 افراد سے بوسٹن دھماکوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔

.......

/169