18 اپریل 2013 - 19:30
کراچی تشدد میں آٹھ افراد ہلاک

پاکستان کے شر کراچی میں تشدد اور دہشت گردانہ واقعات میں آٹھہ افراد ہلاک ہوگئے ۔

ابنا: کراچی شہر کی پولس نے آج پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ شہر کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقوں بلدیہ ، سپارکو ، سرجانی اور بن قاسم میں بھی نامعلوم حملہ آوروں کے حملوں میں پانچ افراد مارے گئے ۔
گذشتہ چند مہینوں کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صرف 2012 میں  گیارہ سو افراد اس شہر میں مختلف دہشت گردانہ واقعات میں مارے گئے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲