17 اپریل 2013 - 19:30
بحرین میں مساجد کا انہدام دینی اور انسانی جرم ہے

انجمن حقوق بشر بحرین اور لبنان کے مسلمان علماء نے بحرین میں مساجد کی توہین کے خلاف گذشتہ روز لبنان میں ایک احتجاجی اجتماع منعقد کیا اس اجتماع کا عنوان بحرین میں مساجد کا انہدام دینی اور انسانی جرم تھا۔

ابنا: انجمن حقوق بشر بحرین اور لبنان کے مسلمان علماء نے بحرین میں مساجد کی توہین کے خلاف گذشتہ روز لبنان میں ایک احتجاجی اجتماع منعقد کیا اس اجتماع کا عنوان بحرین میں مساجد کا انہدام دینی اور انسانی جرم تھا۔

اس احتجاجی اجتماع میں مذہبی شخصیات اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لبنان کی علماء کونسل کے سربراہ شیخ قاضی احمد زین نے اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا بحرین میں مساجد کا انہدام حکومت بحرین کا شرمناک اقدام ہے۔

لبنان کے نامور عالم دین نے مساجد کے انہدام کو زمانہ جاہلیت کے اقدام سے تشبیہ دی۔ لبنان کے ہی ایک اور عالم دین یوسف ربیع نے کہا بحرین میں مساجد کے انہدام کے جرم میں خود حکومت بحرین ملوث ہے۔

.....

/169