ابنا: تقریب کے آغاز پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی پریڈ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس فضائی پریڈ میں ایرانی فضائیہ کے ایف5،ایف4،ایف 14،میگ 29اور سوخو فائٹر طیاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر فضائیہ کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی فضائی پریڈ کیا۔صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کی موجودگی میں 29 فروردین یوم مسلح افواج کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب میں ایرانی افواج کے مختلف دستوں کا بھی پریڈ ہوا۔ اس فوجی پریڈ کے موقع پر ایرانی فوج کے مختلف جنگی ساز وسامان ، آلات اور جدید ترین ہتھیاروں اور میزائلوں کی نمائش بھی ہوئی ۔اس تقریب میں دنیا کے متعدد ممالک کے فوجی مبصروں کے علاوہ 450غیرملکی صحافی اور نامہ نگار بھی شامل رہے۔
.....
/169