17 اپریل 2013 - 19:30
تہران میں ایک عیسائی خاتون شیعہ ہو گئی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت میں تہران کے علاقے لویزان میں امام زادہ پنجتن (ع) کے روضے پر ایک عیسائی خاتون دین اسلام سے شرفیاب ہوئی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت فاطمہ زہرا (س) کے ایام شہادت میں تہران میں ایک امام زادہ کے روضے پر حاضر ہو کر ایک عیسائی خاتون شیعہ ہو گئی۔اس رپورٹ کے مطابق ایک عیسائی خاتون تہران کے علاقے لویزان میں امام زادہ پنجتن(ع) کے روضے پر حاضر ہوئی اور کلمہ شہادتین زبان پر جاری کر کے مذہب تشیع سے شرفیاب ہوئی۔قابل ذکر ہے اس خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ منتخب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲