16 اپریل 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن

شامي فوج نے لبنان کي سرحد پر واقع القصير شہر کے قريب کے اسٹريٹجک علاقوں پر اپنا کنٹرول دوبارہ حاصل کرليا ہے -

ابنا: مسلح دہشتگردوں نے لبنان کي سرحد کے قريب شام کے شہر القصير کے قريب کي پہاڑيوں پر اڈے بنالئے تھے جہاں سے وہ عام شہريوں کو نشانہ بناتے تھے مگر شامي فوج نے ايک کامياب کاروائي کرکے اس اہم علاقے سے دہشتگردوں کا صفايا کرديا ہے - مسلح گروہ جبہہ النصرہ سے وابستہ الفاروق  دہشتگرد بٹالين کا کمانڈر عمر الحييل بھي اس کاروائي ميں مارا گيا ہے- شامي فوج نے اسي طرح بہت سے دہشتگردوں منجملہ قطر کے اس مفتي کو بھي ہلاک کرديا ہے جس نے سروں کو کاٹنے کا حکم ديا تھا –شامي فوج نے   لاذقيہ کے مضافات ميں واقع گاؤں المريج ميں بھي جبہہ النصرہ کے تکفيري گروہ سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خفيہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے جن ميں مازن المفتاحي نامي قطري دہشتگردوں کا سرغنہ اور اس کے دو جانشين بھي شامل ہيں –شام کي فوج نے ترکي کي سرحد کے قريب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھي حملہ کرکے اس پر قبضہ کرليا ہے –شام کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل نے بدھ کو خبردي ہے کہ سرکاري فوج نے عين عيسي گاؤں کو جہاں زيادہ تر ترکي الجزائر اور سعودي عرب کے ہي دہشتگرد روپوش تھے اور انہوں نے علاقے کے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر اطراف کے کارخانوں کو بھي لوٹ ليا تھاآزاد کراليا ہے  -شامي فوج نے حمص شہر ميں پشقدمي کرتے ہوئے علاقے ميں پورے طور پر امن بحال کرديا ہے اور لوگ اب اپني معمول کي زندگيوں پر لوٹ آئے ہيں.

.....

/169