16 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے بحرین میں بےگناہ اور نہتے عوام کی سرکوبی اور قتل عام کو فوری طور پرروکنےکا مطالبہ کیا۔

ابنا: افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین میںدرپردہ مداخلت پر مبنی اس ملک کی وزارت خارجہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بےگناہ اور نہتے عوام کی سرکوبی اور قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے حکمران اچھی طرح جانتے ھیں کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران،بحرین میں معمولی مداخلت بھی کرتا تو بحرین کی صورتحال کچھ اور قسم کی ہوتی۔
 حسین امیرعبداللھیان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تہران دوسرے ممالک من جملہ بحرین کے داخلی امور میں کسی بھی طور مداخلت نہ کرنے کی پالیسی کا پابند ہے کہا کہ بحرین کے عوام گزشتہ 2 سال سے پر امن اور جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ھیں اور جو صورتحال اس ملک میں بنی ہے وہ اندرونی حالات ،اصلاحات کے نہ ہونے،امتیازی سلوک اور بڑے پیمانے پر اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔

.....

/169