ابنا: خبروں کے مطابق خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے اس طرح کا فوجي اڈہ قائم کرنے کے لئے بحرين ميں ايک جگہ کا بھي انتخاب کرليا ہے-اس فوجي اڈے کے قيام کا جلد ہي افتتاح ہوجائے گا -بحرين ميں خليج فارس تعاون کونسل کي جانب سے مشترکہ دائمي فوجي اڈہ قائم کرنے پر ہونےوالا اتفاق بحرين ميں سعودي عرب اور خليج فارس کے عرب ملکوں کي فوجوں کے داخلے کے دوسال بعد عمل ميں آيا ہے -اس فوجي اڈے کے قيام کا مقصد بحريني عوام کے جائز اور قانوني مطالبات اور ان کے پرامن مظاہروں کو کچلنا ہے - سعودي عرب کے حکام تو اس سے پہلے بحرين کو سعودي عرب کا ايک حصہ قراردے چکے ہيں -
.....
/169