ابنا: مختلف نيوز ايجنسيوں کي رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ تين افراد کے ہلاک ہونے کي تصديق ہوچکي ہے جبکہ بعض رپورٹوں ميں مرنے والوں کي تعداد بارہ بتائي گئي ہے - ان دھماکوں ميں سو سے زائد افراد زخمي بھي ہوئے ہيں - سي اين اين نے بتايا ہے کہ زخميوں ميں سے بعض کي حالت تشويشناک ہے -
ان دھماکوں کے بعد بوسٹن ميں دو اور بم برآمد ہوئے جنہيں ناکارہ بناديا گيا –
فوکس نيوز نے رپورٹ دي ہے کہ ميراتھن دوڑ کے موقع پر تماش بينوں کے درميان دو بم دھماکوں کے بعد شہر بوسٹن کي جان ايف کنيڈي لائبريري ميں بھي ايک بم دھماکہ ہوا ہے جبکہ سي اين اين کا کہنا ہے کہ جان ايف کنيڈي لائبريري ميں بم کا دھماکہ نہيں ہوا بلکہ اس ميں آگ لگ گئي تھي –
اسکائي نيوز نے اعلان کيا ہے کہ امريکا کے ہوابازي کے مرکزي ادارے نے بوسٹن کو نو فلائي زون قرار دے ديا ہے -
بوسٹن دھماکے کے بعد واشنگٹن ميں وائٹ ہاؤس کے سامنے واقع پنسلوينيا روڈ کو بند کرديا گيا- اس کے ساتھ ہي وائٹ ہاؤس کي حفاظت کے لئے اس کے اطراف ميں امريکي خفيہ فورس کے اہلکار تعينات ہوگئے ہيں-
نيويارک ميں بھي سيکورٹي بڑھادي گئي ہے ، پورے شہر ميں انسداد دہشتگردي فورس کي گاڑياں تعينات کردي گئي ہيں اور حکام نے نيويارک کي فضا کو بھي نو فلائي زون قرار دينے کا فيصلہ کيا ہے –
سي اين اين نے رپورٹ دي ہے کہ بوسٹن ميں ميراتھن کے دوران بم دھماکوں کے بعد واشنگٹن ، نيويارک اور ديگر بڑے امريکي شہروں ميں حفاظتي انتظامات بڑھاديئے گئے ہيں - اس رپورٹ کے مطابق نيويارک اور واشنگٹن کے ساتھ ہي لاس اينجلس اور سان فرانسسکو ميں بھي سيکورٹي ہائي الرٹ کا اعلان کرديا گيا ہے اور امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے اطراف ميں بھي سيکورٹي بڑھادي گئي ہے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے بوسٹن بم دھماکوں کے بعد ايک پريس کانفرنس ميں کہا ہے کہ بوسٹن بم دھماکوں کے عوامل اور ان کے محرکات ابھي معلوم نہيں ہوسکے ہيں - انہوں نے اسي کے ساتھ اعلان کيا کہ بم دھماکوں کے عوامل کو گرفتار کرکے سزا ضرور دي جائے گي-
امريکي اخبار لاس اينجلس ٹائمز نے رپورٹ دي ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں نے ايک سعودي باشندے کو گرفتار کيا ہے –
واشنگٹن پوسٹ نے بھي لکھا ہے کہ بوسٹن بم دھماکوں کے سلسلے ميں ايک سعودي باشندے کو گرفتار کيا گيا ہے - سي اين اين نے بتايا ہے کہ گرفتار ہونے والے سعودي باشندے نے سيکورٹي اہلکاروں کے ساتھ تعاون کيا ہے اور بم دھماکوں ميں ملوث ہونے کي ترديد کي ہے -
بوسٹن ميں سالانہ ميراتھن کے دوران ايسي حالت ميں بم کے دھماکے ہوئے ہيں کہ يہ ايک سو سترھويں ميراتھن تھي ، اس ميں دنيا کے نوے ملکوں کے انتس ہزار لوگ شريک تھے اور اس کے تماش بينوں کي تعداد پانچ لاکھ سے زيادہ بتائي گئي ہے -
.....
/169