15 اپریل 2013 - 19:30
واشنگٹن ميں ايم کے او کا دفتر کھلنے کي مذمت

دہشتگردي کا نشانہ بننےوالوں کي انجمن نے واشنگٹن ميں ايم کے او دہشتگردوں کا دفتر کھولے جانےکے واقعے کي مذمت کي ہے.

ابنا: ايران ميں دہشتگردي کے واقعات ميں شہيد ہونےوالے سترہ ہزار لوگوں کے اہل خانہ اور دوستوں کي طرف سے تشکيل پانےوالي انجمن نے امريکي صدر باراک اوباما کو ايک خط ارسال کرکے واشنگٹن ميں ايم کے او کا دفتر کھولے جانے کو دہشتگردي کے خلاف جنگ کے تعلق سے اقوام متحدہ کے منشور اور قانون کي خلاف ورزي بتايا ہے –اس خط ميں کہا گيا ہے کہ واشنگٹن ميں ايم کے او دہشتگردوں کو دفتر کھولنے کي اجازت دينے سے دہشتگردي کي حوصلہ افزائي ہوگي –وائٹ ہاؤس سے سو ميٹر کے فاصلے پر ايم کے او دہشتگرد گروہ نے اپنا دفتر کھولا ہے جہاں امريکا کے ريٹائرڈ سياستدانوں کي مسلسل آمد و رفت رہتي ہے اور يہ وہي لوگ ہيں جو عرصے سے ايم کے او کے دہشتگردوں کو فنڈ فراہم کرتے رہے ہيں –منافقين کے دہشتگرد گروہ ايم کے او نے واشنگٹن کي طرف سے اپنا نام دہشتگرد گروہوں کي فہرست سے نکال ديئے جانے کے بعد گذشتہ گيارہ اپريل کو واشنگٹن ميں وائٹ ہاؤس کے قريب اپنا دفتر کھول ليا ہے –ايم کے او دہشتگرد تنظيم کے دفتر کي افتتاحي تقريب ميں امريکا کے سابق قومي سلامتي کے مشير جيمز جونز اور اقوام متحدہ ميں امريکا  کے سابق سفير جان بولٹن بھي موجود تھے.

.......

/169