ابنا: امريکا ميں طلبا يونين کے ليڈر اور دوسرے ملکوں ميں امريکي ڈرون حملوں کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کرنےوالے ارينا لينتھ نے اوباما پر الزام لگايا کہ انہوں نے اپنے انتخابي وعدوں کو نظر انداز کرديا ہے -
ارينا لنتھ نے اسي طرح اوباما پر انساني حقوق کي خلاف ورزي کرنے کا بھي الزام لگايا - انہوں نے کہا کہ اوباما کے دور صدارت ميں امريکي ڈرون طياروں کے حملوں ميں مارے جانےوالوں کي تعداد بش کے دور صدارت سے زيادہ ہے -
ارينا لينتھ نے فلوريڈا يونيورسٹي ميں امريکا کے ڈرون حملوں کي واشنگٹن کي پاليسيوں کے خلاف دورروزہ احتجاج کے دلائل بيان کرتے ہوئے ڈرون حملوں کے حاري رہنے اور گوانتانامو جيل بند نہ کرنے پر تنقيد کي -
امريکي طلباء يونين کے ليڈر نے اسي طرح امريکي ذرائع ابلاغ کي طرف سے گوانتانامو کے مسئلے پر مکمل خاموشي اختيار کرلئے جانے پر تنقيد کي- انہوں نے کہا کہ گوانتانامو ميں بعض قيديوں کي صورتحال بہت ہي افسوسناک ہے اور گوانتانامو ميں جن قيديوں نے بھوک ہڑتال کررکھي ہے وہ اب موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہيں.
.....
/169