14 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو افریقی ملک بنین کے سب سے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

ابنا: افریقی ملک بنین کے صدر "ٹھامس یایی بونی " نے کل شام صدارتی ہاؤس میں منعقدہ خاص تقریب میں جس میں غیرملکی سفیر ،وزراء،عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود تھے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اپنے ملک کا سب سے اعلی ایوارڈ پیش کیا ۔اس موقع پر بنین کے صدر نے کہا کہ افریقی ممالک میں امن کے قیام کےلئے کی جانیوالی کوششوں کی بناء پر ناوابستہ تحریک کے سربراہ کو بنین کے سب سے اعلی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔واضح رہے صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد ،افریقی ممالک کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں کل شام بنین کے دارالحکومت "پورٹونو " پہنچ گئے جہاں اس ملک کے صدر اور اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدرمملکت احمدی نژاد نے کل شام بنین کے صدر سے دوجانبہ تعلقات کے مختلف شعبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

.....

/169