13 اپریل 2013 - 19:30
شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

ابنا: ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے منذر خیل میں واقع ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ گھر میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
ڈرون حملے کے بعد مقامی افراد کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کارروائیاں شروع کردی ہے، حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہنے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲