ابنا: گوانتانامو جيل کے خلاف امريکہ بھر ميں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ دنيا کي پچيس نتظيموں نے مذکورہ جيل کو بند کرنے کے مطالبہ کيا ہے-
انساني حقوق کے کارکنوں نے امريکہ بھر ميں مظاہرے کرکے بدنام زمانہ امريکي جيل، گوانتانامو کي بندش کا مطالبہ کيا ہے-مظاہرين نے گوانتانامو جيل کے قيديوں کي طرح کے نارنجي لباس پہنے ہوئے تھے اور جيل ميں قيديوں کي افسوسناک صورتحال کي جانب دنيا والوں کي توجہ دلانے کي کوشش کر رہے تھے-گوانتانامو جيل ميں بند بعض قيديوں نے گزشتہ تين ماہ سے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-اس طرح کے مظاہرے واشنگٹن ميں وائٹ ہاوس کے سامنے، جبکہ نيويارک ، سن فرانسسکو، لاس اينجلس، اور شيکاگو ميں بھي کئے گئے-دوسري جانب دنيا ميں انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے پچيس تنظيموں نے بھي امريکي صدر باراک اوباما کے نام اپنے کھلے خط ميں گوانتامو جيل ميں بند قيدوں کي لامحدود اور فرد جرم عائد کئے بغير حراست کي مذمت کي ہے-اس رپورٹ کے مطابق ايمنسٹي انٹرينشنل، ہيومن رائٹس واچ اور امريکہ ميں شہريوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والي تنظيموں کے وفاق نے اپنے کھلے خط ميں گوانتانامو جيل کے ايک سو چھياسٹھ قيديوں کي بھوک ہڑتال کا ذکر کرتے ہوئے ان قديوں کي اپنے اپنے ملکوں کو واپسي يا انہيں انکے جرم آگاہ کرنے اور انصاف کے عالمي معياروں کے مطابق اور مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا ہے-حکومت امريکہ نے ايک سو چھياسٹھ قيديوں کو بغير مقدمہ چلائے بدنام زمانہ گوانتانامو جيل ميں بند کر رکھا ہے-
گوانتامو جيل ميں اپريل دوہزار تيرہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے قيدي اپني غير معينہ حراست ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيںگوانتانامو جيل کے عملے کا غير انساني رويہ اور ان کي ذاتي اشيا کي ضبطي گوانتانامو جيل ميں بند قيديوں کي بھوک ہڑتال کي اہم ترين وجوہات ہيں-گوانتانام جيل کي ناگفتہ بہ صورتحال ، اور اسي طرح قيديوں کي ايک گروپ کي بھوک ہڑتال امريکہ ميں شہري حقوق کے لئے کام کرنے والے تنظيموں اور انساني حقوق کے عالمي اداروں کے ردعمل کا باعث بنا ہے-جبکہ گوانتانامو جيل کا بحراني اور نامناسب صورتحال پر قيديوں کے وکلا اور انساني حقوق کے عالمي اداروں کے اعتراضات کے بعد امريکي وزارت جنگ پينٹاگون نے جيل کي توسيع کا فيصلہ کيا ہے-پينٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ پچاس ملين ڈالر کي رقم خرچ کرکے اس جيل کو توسيع دينا چاہتي ہے جبکہ پينٹاگون کے عہديداروں نے بتايا ہے کہ امريکي گانگريس بھي گوانتامو جيل کو مکمل طور سے بند کئے جانے کے حق ميں نہيں ہے-
گوانتانامو جيل کے قيديوں کے وکلا کا کہنا ہے بھوک ہڑتال کي وجہ سے بہت سے قيديوں کي حالت غيرہوگئي ہے،عالمي ريڈکراس سوسائٹي نے گوانتانامو جيل کے قيديوں کي بھوک ہڑتال کے بارے ميں بڑھتي ہوئي عالمي تشويش کے پيش نظر اپنے معائنہ کاروں کو قبل از وقت اس جيل ميں بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے-
واضح رہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے اپنے پہلےصدارتي دور ميں گوانتانامو جيل بند کرنے کا اعلان کرديا تھا ليکن اس پر تاحال عمل نہين ہوسکا ہے.
.....
/169