12 اپریل 2013 - 19:30
بوشہر میں زلزلے کے بعد امدادی آپریشن مکمل/ تعمیراتی کام شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ بوشہرمیں زلزلے کے بعد امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیاہے اور حکومت نے متاثرہ علاقوں میں تعمیرات نو کا آغاز کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ بوشہرمیں زلزلے کے بعد امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیاہے اور حکومت نے متاثرہ علاقوں میں تعمیرات نو کا آغاز کردیا ہے۔ بو شہر میں منگل کو 6.1 شدت کے زلزلے سے37 افراد جاں بحق 850 افراد زخمی جبکہ 700 مکانات سوفیصد تباہ ہوگئے تھے جبکہ باقی مکانات کو 30 فیصد سے 40 فیصد تک نقصان پہنچا تھا۔متاثرہ علاقوں میں بجلی ، پانی ، دواؤں اور خوراک کی فراہمی کے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور لوگوں کو عارضي خیموں میں بسادیا گيا ہے تباہ شدہ مکانوں کی تعمیر نو کا آغاز بھی گریدا گیا ہے۔

.......

/169