ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں نیشنل سائنٹیفک فاونڈیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے علمی سائنسی رتبے میں اضافہ ہوا ہے۔ نسرین سلطان خواہ نے مشرقی صوبے سمنان میں منعقدہ علمی اور سائنسی سیمینار میں کہا کہ گذشتہ چار مہینوں میں ایران کا علمی و سائنسی رتبہ انیسیوں رتبہ سے سترہویں رتبہ تک پہنچ چکا ہے۔ سلطانخواہ نے کہا کہ ایران کو پہلی مرتبہ علاقے میں علمی و تحقیقاتی لحاظ سے پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اس وقت افرادی قوت کی ٹریننگ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ اس سیمینار میں وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا کہ دنیا ایرانی ماہرین کے ہاتھوں سٹیلائٹوں کے ہارڈ ویر اور سافٹ ویر کی تیاری اور ان کےنیوی گيشن سسٹم بنانے پر انگشت بدندان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ان سات ملکوں میں شامل ہونا جو خلائي ٹکنالوجی کے حامل ہیں ایرانی ماہرین کی محنتوں کا مرہون منت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران جنوبی شہر بوشہر میں ونزوئيلا کے آرڈر پر ایک لاکھ سولہ ہزار ٹن کے بحری جہاز بنارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی علمی اور سائنسی مہارتیں اور مصنوعات برامد کرکے اپنی قوم کی سربلندی کا باعث بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408457
اسلامی جمہوریہ ایران میں نیشنل سائنٹیفک فاونڈیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے علمی سائنسی رتبے میں اضافہ ہوا ہے۔