ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور بعض علاقوں میں گھروں کی مرمت اور تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گيا ہے۔ بوشہر کے گورنر فریدوں حسن وند نے کہا کہ زلزلہ زدہ شہروں شنبہ اور تسوج میں بجلی پانی اور مواصلات کی بحالی کا کام شروع کردیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کے زلزلے میں سینتیس افراد جاں بحق اور آٹھ سو پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ بوشہر کے گورنر نے کہا کہ صدر احمد نژاد کا نمائندہ آج بوشہر پہنچ گیا تاکہ زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کرکے ان کی ضرورتوں کا جائزہ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں تعینات ہیں جو لوگوں کو ریلیف پہنچارہی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بھی اپنے ایک پیغام میں متاثرہ لوگوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے صوبائي حکام کو زلزلہ زدہ عوام کی ہر ممکن مددکرنے کی تلقین کی ہے۔ واضح رہے منگل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے کاکی اور شنبہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت چھے اعشاریہ ایک ریکٹر بتائي گئي تھی۔ زلزلے کےبعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق کویت، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407997
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور بعض علاقوں میں گھروں کی مرمت اور تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گيا ہے۔