9 اپریل 2013 - 19:30
اردن میں شامی دھشتگردوں کو امریکی تربیت ملنے کا انکشاف

روس کے ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوجی اردن میں شامی باغیوں اور دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی ٹی وی چینل دو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اردن کے کئی فوجی مراکز میں شامی دہشت گردوں کو بھرپور فوجی تربیت دی جا رہی ہے جس میں امریکی فوجی سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کو تربیت دے کر شام میں دہشت گردی کی کارروائياں کروا رہا ہے اور وہاں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔ اردن کے حکام کے شام کے بحران میں غیرجانبدار ہونے کے دعووں کے باوجود سیرین لبریشن آرمی کے دہشت گرد اردن کے فوجی مراکز میں فوجی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کو امریکی فوجی انسٹرکٹر خاص طور پر چھاپہ مار جنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲