ابنا: تہران ميں برونڈي کے صدر پيئر نگور ونزيزا کے ساتھ ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران براعظم افريقہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصي اہميت ديتا ہے-
انہوں باہمي تعلقات کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور برنڈي کے عوام کے دشمن مشترک ہيں لہذا دشمن کے مقابلے ميں اتحاد کا ہونا ضروري ہے- صدر احمدي نژاد نے واضح کيا کہ ہميں مشترکہ دشمن کے مقابلے ميں قومي مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کي پسماندگي دور کرنے اور ملک کو ترقي کي شاہراہ گامزن کرنے کے لئے بھي منصوبہ بندي کرنا ہوگي-
صدر احمدي نژاد نے عالمي اداروں ميں ايران کے مسلمہ حقوق کا دفاع کرنے پر برونڈي کي حکومت اور عوام کا شکريہ بھي ادا کيا- انہوں نے کہا کہ ايران ہميشہ برونڈي کے عوام کے ساتھ رہے گا اور اس ملک کي آزادي و خودمختاري کي حمايت کرتا ہے- برونڈي کے صدر نے ايران کے ساتھ تعلقات پر اطيمنان کا اظہار کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ ان کا ملک کان کني سميت مختلف شعبوں ميں ايراني سرمايہ کاري کا خيرمقدم کرتا ہے-
واضح رہے کہ برونڈي کے صدر کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ملکوں کے درميا تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر بھي دستخط کئے گئے-دستخط کئے جانے کي تقريب ميں صدر احمدي نژاد اور صدر ونزيزا بھي موجود تھے.
.......
/169