ابنا: نائجیریا کے مڈل سکولوں میں لڑکیوں کے حجاب پر پابندی کے اعلان کے بعد المومنات آرگنائزیشن کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔
اس آرگنائزیشن کی سربراہ حاجیہ اسامہ نے اس بارے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کا حجاب کرنا واجب ہے بنابریں انہیں اسلامی حجاب سے استفادہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
قابل ذکرہے کہ نائجیریا کے حکام نے گزشتہ مہینے سکولوں میں حجاب پہن کرآنے پر پابندی لگا دی تھی اور انہوں نے ایک نیا قانون پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مسلمان طالبات حجاب پہن کر سکول آتی ہیں انہیں سزا دی جائے۔
مسلمانوں اور اسلامی آرگنائزیشنز نے نائجیریا کے حکام کے اس فیصلے کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے.
.......
/169