ابنا: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی ریاست کیرالا کے کنور ضلع میں ہندو شدت پسند تنظیم آرایس ایس کا ایک کارکن دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کے وقت ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منتقل ہونیوالے دھماکہ خیز مواد بہت طاقتور تھے جسکے باعث 50 میٹر کی حدود میں واقع مکانات کو شدید نقصانات ہوئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس ضلع میں امن کو متاثر کرنا چاہتا ہے ۔خیال رہے اس سے قبل ہندوستان کے وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے ہندو تنظیموں کے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جنکے بیان پر شدت پسند ہندو تنظیموں نے بڑا واویلا مچادیا جس پر انہیں اپنے بیان پر افسوس ظاہر کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407766
ہندوستان میں شدت پسند ہندو تنظیموں کے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت مل گیا ہے ۔