8 اپریل 2013 - 19:30
بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات لوگوں نے وسیع مظاہرے کئے اور آل خلیفہ اور آل سعود ڈکٹیٹر حکومتوں سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ اور آل سعود حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے اور ان دونوں ڈکٹیٹر حکومتوں کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے فارمولہ ون ریسنگ مقابلوں کے انعقاد کی مذمت بھی کی۔بتایا جاتا ہے کہ بحرینی مظاہرین نے منامہ میں وزیراعظم سیکریٹریئٹ پر حملہ بھی کیا ہے۔بحرین میں 19 اپریل کو فارمولہ ون ریسنگ مقابلوں کا انعقاد ہوگا جو 21 اپریل تک جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ بحرین میں فروری 2011 سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کرہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲