ابنا: مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے آج ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے اہم بیان جاری کیا جس میں ملت ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی ستائش و قدردانی کی گئي ہے۔ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ دشمن کی دھمکیوں اور توسیع پسندی کے آگے ہرگز نہیں جھکے گي اور پرامن ایٹمی میدان میں ملت ایران کے مسلمہ حقوق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گي۔ بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ ایرانی اراکین پارلیمنٹ خود کو ملکی ترقی و پیش رفت میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول اور اس سے استفادے کے سلسلے میں ہمیشہ اسلامی جمہوری نظام کی اسٹریٹیجی اور پالیسیوں کی بھرپور حمایت کا پابند سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407579
ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے آج ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔