ابنا: ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد منگل کے روز بعض سیاسی و فوجی حکام کے ہمراہ ایرانی ماہرین کے ہاتھوں حاصل ہونے والے نئے جوہری ثمرات کی تقریب رونمائی میں شریک ہوں گے۔ یہ تقریب تہران میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے میں منعقد ہوگی جس میں اس ادارے کے سربراہ جناب فریدون عباسی، ایران کی جوہری کامیابیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 20/ فروردین مطابق 9/ اپریل کی تاریخ، ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲